the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج حالیہ دنوں میں ریاست میں ہوئے متعدد فرقہ ورانہ فسادات کا حوالہ دیے بغیرکہا ہے کہ ریاست میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے ماحول کو ختم کرنے کی کی سازش ہورہی ہے اور اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے بنگال کے عوام سے اپیل کی ہے کہ تقسیم کرنے والی قوتوں کو برداشت نہ کریں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جو لوگ آج مذہب کی بنیاد پر ہندوستانی عوام کو تقسیم کررہے ہیں وہی لوگ کل اپنے خاندان اور پڑوسی کو بھی کسی نہ کسی نام پر تقسیم کریں گے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ میں بنگال کے عوام کے ساتھ ہوں ، میں عام آدمی سے اپیل کرتی ہوں اگر آپ یہ دیکھیں کہ نا انصافی ہورہی ہے تو مظاہرہ کریں مگر ان لوگوں کو برداشت نہ کریں جومذہب ،فرقہ اور ذات کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ریاستی سیکریٹریٹ میں منعقد ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ جو لوگ مغربی بنگال کی بین الاقوامی سطح پر نیک نامی کو دیکھنا نہیں چاہتے ہیں وہی قوتیں ریاست میں فرقہ ورانہ تشدد پھیلانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کالی پوجا کے موقع پر کسی کے بہکاوے میں تشدد میں نہ آئیں ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں کچھ لوگ ہیں جو مشکلات و فسادات کرانے کی کوشش کرتے ہیں ۔یہ لوگ صرف تخریب پر یقین رکھتے ہیں انہیں تعمیر ی کام کرنے نہیں آتا ہے ۔یہ صرف موت کے سوداگر ہیں انہیں زندگی سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔
خیال رہے کہ درگا پورجا اور محرم



کے موقع پر ریاست کے 8اضلاع میں فرقہ ورانہ تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔شمالی 24پرگنہ کے حاجی نگر، مارواڑی کل میں کئی دنوں تک بمباری ہوتی رہی اور انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکامی رہی اس پر کانگریس اور سی پی ایم نے حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں مل کر ریاست میں فسادات برپا کررہ ہے تاکہ پولرائزیشن کی سیاست کو ہوادے رہی ہے ۔ممتا بنرجی کی خاموشی پر بھی سخت تنقید کی جارہی تھی ۔وہیں دوسری طرف بی جے پی ان فسادات کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہراکر ممتا بنرجی پر مسلمانوں کی منھ بھرائی کرنے کا الزام عاید کررہی تھی۔
فرقہ ورانہ فسادات پر تنقیدوں کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سنیچر کو پارٹی لیڈران کی بند کمرے میٹنگ میں ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کے لیڈران کو ہدایت دی کہ وہ بی جے پی کے خلاف مورچہ سنبھالیں اور ریاست میں فرقہ ورانہ فسادات کرانے کی سازش کو ناکام بنادیں ۔
ترنمول کانگریس کے سینئر ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہمیں ہدایت دی کہ ہے کہ بی جے پی اور دیگر انتہاپسندوں کی فرقہ ورانہ سازش کو ناکام بنانے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے اشاروں میں ہی یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی ہے ۔خیال رہے کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے سلطان احمد کو اترپردیش میں بی جے پی کو شکست سے دو چار کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی ذمہ دار دی ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.